Results 1 to 2 of 2

Thread: فرق ۔۔۔۔۔ اقتدار جاوید

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up فرق ۔۔۔۔۔ اقتدار جاوید

    فرق ۔۔۔۔۔ اقتدار جاوید

    میدان تو پہلے ہی تیار تھا کہ سنجرانی صاØ+ب، عمران خان سے بھی کئی ماہ پہلے چیئرمین سینیٹ بن Ú†Ú©Û’ تھے۔ وہ تھے بھی منظور ِ نظر اس بارے میں کوئی دوسری راے ہی نہیں۔
    دیا ہے خلق کو بھی تا اسے نظر نہ لگے
    بنا ہے عیش تجمل Ø+سین خاں Ú©Û’ لیے
    ابھی عمران خان Ú©ÛŒ وزارت ِ عظمیٰ پنگھوڑے میں بھی نہیں تھی کہ وہ مملکت Ú©Û’ تیسرے اہم ترین شخص بن Ú†Ú©Û’ تھے۔ وہی صادق سنجرانی، وہی جو نواز شریف Ú©Û’ Ù¾Ú†Ú¾Ù„ÛŒ صدی Ú©ÛŒ وزارت عظمیٰ میں معاون رہے۔ Ù¾Ú†Ú¾Ù„ÛŒ صدی‘ وہ جو پنجابی زبان Ú©Û’ شاعر Ù†Û’ مرزا صاØ+باں تصنیف کرتے ہوئے لکھا کہ
    ایہہ واقعہ اٹھویں صدی دا جیویں راوی دین خبر
    اج چودہویں صدی سراج نے فیر پھولیا ایہہ دفتر
    دیکھتے دیکھتے Ù¾Ú†Ú¾Ù„ÛŒ صدی ہمارے سامنے ختم ہوئی۔ دوسری صدی کا ایک ربع بھی ہونے Ú©Ùˆ ہے۔نواز شریف Ú©ÛŒ دوسری وزارت ِ عظمیٰ میں ان Ú©Û’ ساتھ معاون اور یوسف رضا گیلانی Ú©Û’ عہد میں شکایات سیل Ú©Û’ انچارج۔ وہی سنجرانی صاØ+ب۔ شکایتیں، عوام Ú©Û’ مسائل Ú©Û’ Ø+Ù„ Ú©Û’ لیے، نہیں‘ قطعاً نہیں! وہی یوسف رضا گیلانی جو اب سینیٹ Ú©Û’ متفقہ امیدوار ہیں۔ لگتا ہے وہ پانی Ú©Ùˆ روکنے Ú©ÛŒ صلاØ+یت رکھتے ہیں۔ آثار تو ایسے ہی ہیں۔وہ ہیں کہ سنجرانی صاØ+ب Ú©ÛŒ سیٹ پر بھی نظر جمائے ہوئے۔
    وزیر اعظم Ú©Û’ شکایات سیل Ú©Û’ مدارالمہام Ù†Û’ نہ مسائل سننے تھے‘ نہ سننے سے دلچسپی تھی، اقتدار Ú©ÛŒ بھول بھلیّوں میں وقت گزارنا تھا کہیں گزار لیا۔اسلام آباد تو وہ بچپن میں ہی آگئے تھے،اس شہرِ اقتدار Ú©ÛŒ اپنی رونق، اپنا طلسم ہے۔ جس سرنگ سے نکلیں شہ نشین پر شہزادی بیٹھی نظر آتی ہے یا سادہ ترین تین لفظوں میں لیلائے اقتدار دعوتِ نظارہ دیتی ہوئی، کسی Ù…Ø+مل میں نہیں، کسی کجاوے پر نہیں، کسی لال رنگ اوڑھنی میں نہیں، سامنے شہ نشین پر۔جہاں وہ بھی ہر ایک Ú©Ùˆ دیکھ سکتی ہے اور اسے بھی دیکھنے والے دیکھ سکتے ہیں۔بعض دیکھنے والے تو قیامت Ú©ÛŒ نظر رکھتے ہیں۔
    چاغی Ú©ÛŒ شہرت ایٹمی دھماکوں سے پہلے آصف سنجرانی سے تھی۔ اس سے پہلے کسی اور کا نام کسی Ú©Ùˆ یاد نہیں ہے۔ کوئی ہوتا تو کوئی یاد رکھتا۔چاغی، نوشکی اور خاران‘ ان تین جگہوں سے قومی اسمبلی کا ایک ممبر بنتا ہے اور صرف ایک گائوں نور Ú©Ù†ÚˆÛŒ سے چیئرمین سینیٹ۔بلوچستا٠کے شمال مغربی کونے میں ایک گائوں نور کنڈی۔چاغی، گرینائٹ Ú©Û’ پہاڑی سلسلے والا چاغی۔گرینائٹ‘ وہ پتھر جس میں خزانہ چھپا ہوتا ہے۔ معدنیات کا خزانہ اور بلوری قلموں والا سلسلہ رکھنے والا عطیہ خداوندی ‘وہ سوڈا جو پودوں Ú©ÛŒ راکھ سے Ø+اصل ہوتا ہے۔ یہ ساری خوبیاں ہمارے ممدوØ+ چیئرمین سینیٹ میں کسی Ù†Û’ تو دیکھی ہوں گی۔جنہوں Ù†Û’ دو وزراے اعظم Ú©Û’ ساتھ کام کیا، جو کبھی ایک دوسرے Ú©Û’ سخت مخالف تھے۔ایک جس Ú©Û’ خلاف دو بھائیوں Ú©ÛŒ جوڑی کالے کوٹ والی جوڑی مشہور ہو گئی تھی۔دو بھائی جن کا بزنس علیØ+دہ علیØ+دہ مگر اقتدار میں ساجھے داری۔
    کہتے ہیں روسو کا ایک معاہدہ عمرانی ہوا تھا۔ روسو‘ جس Ù†Û’ فرانس اور یورپ Ú©Ùˆ جگایا۔ بادشاہ سے اور بادشاہت سے ٹکر لی۔بادشاہت Ú©Ùˆ ختم کیا اور ختم کیا کیا‘ نیست Ùˆ نابود کر دیا۔کہتے ہیں اب یا تاش کا بادشاہ یا ملکہ ہے یا برطانیہ کی۔کیا ستم ہے کہ وہ ملکہ کسی پاسپورٹ Ú©ÛŒ روادار بھی نہیں۔جہاں چاہے جہاز اڑائے اور کسی بھی سرزمین پر پیرا شوٹر Ú©ÛŒ طرØ+ اتر جائے‘ نہ پوچھ پڑتیت نہ روک ٹوک۔چون ممالک Ú©ÛŒ ملکہ۔ کرہ ارض پر Ú©Ù„ ممالک ایک صد پچانوے اور ایک چوتھائی ممالک سے زیادہ Ú©ÛŒ ملکہ۔کیمرون سے سوازی لینڈ تک، برونائی دارالسلام سے Ù„Û’ کر ڈیورنڈ لائن Ú©Û’ درمیان آتے ممالک اور دیسوں تک Ú©ÛŒ ملکہ، بہاماس سے چودھ لاکھ آبادی والے کریبین Ú©Û’ ملکوں تک، ٹرینی داد اور کئی سینکڑوں چھوٹے چھوٹے جزیروں پر پھیلا ہوا خطہ مگر ملکہ صرف تاش Ú©ÛŒ ملکہ۔
    روسو میں طاقت ہی بڑی تھی۔ اس Ú©Û’ اندر تخلیقی قوتیں ایسے جمع تھیں جیسے پانی میں صØ+ت افزا مواد۔روسو‘ جس Ù†Û’ کہا تھا کہ ماں Ù†Û’ بچوں Ú©Ùˆ آزاد جنا مگر آج وہ ہر جگہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ اسی بات سے مارکس Ù†Û’ روشنی Ù„ÛŒ کہ Ù…Ø+نت کشوں Ú©Û’ پاس کیا ہے جن Ú©Û’ Ú†Ú¾Ù† جانے کا خوف لاØ+Ù‚ ہو؟ زنجیریں ہی چھینی جا سکتی ہیں۔کیا معنی خیز بات ہے‘ زنجیروں Ú©Û’ Ú†Ú¾Ù† جانے Ú©ÛŒ آزادی۔
    دوسرا علاقہ جیکب آباد، جو ملک کا گرم ترین علاقہ ہے۔ وہاں سے ایک گرم نہیں نرم طبیعت کا مالک ایسے طوفان Ú©ÛŒ طرØ+ اٹھا جو اچانک جنم لیتا ہے اور Ù…Ø+کمہ موسمیات والوں Ú©Ùˆ بھی Ø+یرانی ہوتی ہے کہ ایسے موسم Ú©ÛŒ پیش گوئی Ú©ÛŒ تو امید تک نہیں تھی۔جہاں بارش نہیں ہوتی جہاں پہ جو اور تربوز ہوتے ہیں وہاں سے شیخ Ø+فیظ Ù†Ú©Ù„Û’ اور ارباب غلام رØ+یم، پرویز مشرف،آصف زرداری سے ہوتے ہوئے اس عہد میں پھر طوفان Ú©ÛŒ Ú©ÛŒ طرØ+ اٹھے اور سب Ú©Ùˆ Ø+یران کر دیا۔
    فرزند ِ راولپنڈی سے فرزند ِ پاکستان تک آنے والے شیخ رشید گواہ ہیں کہ اسØ+اق‘ نواز شرف چپقلش اور بØ+ران Ú©Û’ دنوں میں پرنسپل سیکرٹری انور زاہد Ú©Û’ بعد ایک شخص قاضی علیم اللہ بھی منظر پر آئے تھے۔ جب نوازشریف Ú©Ùˆ دو تہائی اکثریت ملی تو ان کا ایک اور روپ سامنے آیا جو کتنا خطرناک ہو سکتا تھا‘ یہ اسØ+اق خان بھی جان گئے تھے۔ ملاقات Ú©Û’ لیے Ù†Ú©Ù„Û’ تو قاضی علیم اللہ Ù†Û’ کوئی وظیفہ پڑھا اور نواز شریف پر پھونک ماری۔ کہا: جائیں فتØ+ آپ Ú©Û’ لیے Ù„Ú©Ú¾ دی گئی ہے۔ اس Ú©Û’ بعد جو نواز شریف Ú©Ùˆ کامیابی ملی‘ وہ دس سال Ú©Û’ لیے کیسے یہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے اور کئی بادشاہوں اور بادشاہتوں Ú©ÛŒ ضمانت Ú©Û’ بعد۔اب کوئی ایسا بیوروکریٹ ہو جو سفید، سیاہ اور گرے فہرستوں Ú©Û’ بجائے کسی منتر کا اہتمام کرے۔ جہاں سینیٹ Ú©Û’ ووٹر پارلیمنٹ Ú©Ùˆ پارلیامنٹ کہیں،استاد طلبہ Ú©Û’ بجائے یونیورسٹی میں اپنا امیج بنانے میں Ù„Ú¯Û’ ہوں وہاں یوسف رضا گیلانی صاØ+ب کا سینیٹ Ú©Û’ چیئرمین Ú©ÛŒ سیٹ پر سجنا بنتا ہے۔
    ویسے تو رئیس جعفری اورنگ زیب عالمگیر Ú©Ùˆ اسلام کا آخری تیر کہتے ہیں اور سچ بھی ہے کہ اس Ù†Û’ پچیس نہیں، پچاس سال Ú¯Ú¾ÙˆÚ‘Û’ Ú©ÛŒ پیٹھ پر گزارے اور Ø+کمرانی بھی کی۔ مگر اب زمانہ تبدیل ہو گیا ہے نہ اورنگ زیب رہا نہ ویسی کسی Ú©Û’ دل میں تڑپ رہی۔ ہر شعبے میں ایک نفسا نفسی کا عالم ہے مگر سیاست چونکہ سب Ú©Û’ سامنے کرنے والی چیز ہے کوئی بھی Ú†Ú¾Ù¾ نہیں سکتا، میڈیا آر پار سب Ú©Ú†Ú¾ دکھانے پر تیار۔ عوام Ú©Û’ سامنے ہر ایک Ú©ÛŒ Ø+قیقت واضØ+ ہے۔ کون ہیرا ہے ØŸ کوئی بھی نہیں! کس Ú©Ùˆ کس پر فوقیت ہے ØŸ مشکل سوال ہے۔ Ù¾Ú†Ú¾Ù„Û’ تیس سال تو ہمارے سامنے ہیں‘ ایک سے ایک خواب ایک سے ایک بڑا جھوٹ۔نہ سننے والے Ú©Ùˆ اعتبار رہا نہ بولنے والوں Ú©Ùˆ اپنے کہے Ú©ÛŒ پروا۔
    بھارت میں کرناٹک Ú©ÛŒ ریاست میں، وہی ٹیپو سلطان اور Ø+یدر علی خان کا کرناٹک‘ وہاں دو شہروں کا نام آپس میں اتنا ملتا جلتا ہے کہ ہم اکثر دھوکا کھا جاتے ہیں۔ کرناٹک Ú©ÛŒ شاعرہ دوست مہر افروز سے بار بار پوچھنا پڑتا ہے۔ صدر مقام اس ریاست کا بنگلور اور منگلور ایک بندر گاہ ہے۔ وہیں کرناٹک Ú©Û’ جنوب میں‘ جہاں سے عرب ہندوستان میں داخل ہوے تھے‘ مہر افروز تعلیم Ú©Û’ شعبہ سے وابستہ ہیں۔ وہ اپنے کام Ú©Û’ سلسلے میں بنگلور اور منگلور آتی جاتی رہتی ہیں۔ جب بنگلور Ú©Û’ بارے بات کرتی ہیں تو منگلور کا شبہ ہوتا ہے اور منگلور پر بنگلور پر دھوکا۔ دیکھ لیں کتنا ملتا جلتا نام ہے منگلور اور بنگلور۔ ان دو صاØ+بان میں بھی اتنا ہی فرق ہو گا۔ سو گیلانی کیسے بھلائے جا سکتے ہیں؟ اور اپنے شیخ صاØ+ب‘ جب ٹماٹر تین سو روپے کلو بِک رہا تھا تو یہ صاØ+ب سترہ روپے کلو کا بتاتے تھے۔ اب ہم دونوں میں سے کس Ú©Û’ لیے کہیںع
    ترکشِ مارا خدنگِ آخریں
    سینیٹ کے لیے کس امیدوار کا انتخاب ہونا ہے؟ کس نے کامیاب ہونا ہے؟ بنگلور یا منگلور؟ کیا فرق ہے؟



    2gvsho3 - فرق ۔۔۔۔۔ اقتدار جاوید

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: فرق ۔۔۔۔۔ اقتدار جاوید

    2gvsho3 - فرق ۔۔۔۔۔ اقتدار جاوید

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •